Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس کا مشتاق ہے خود عرش بریں آج کی رات

ماہر القادری

جس کا مشتاق ہے خود عرش بریں آج کی رات

ماہر القادری

MORE BYماہر القادری

    جس کا مشتاق ہے خود عرش بریں آج کی رات

    اُمّ ہانی کے وہ گھر میں ہے مکیں آج کی رات

    آنکھ میں عرضِ تمنا کی جھلک لب پہ درود

    آئے اِس شان سے جبریلِ امیں آج کی رات

    سارے نبیوں کے ہیں جھرمٹ میں نبی آخر

    قابلِ دید ہے اقصیٰ کی زمیں آج کی رات

    نور کی گرد اڑاتا ہوا پہنچا جو براق

    رہ گزر بن گئی تاروں کی جبیں آج کی رات

    اک مقام آیا کہ جبریل کا بھی ساتھ چھٹا

    وہ ہیں اور سلسلہ نور مبیں آج کی رات

    عالم قدس کے اسرار کوئی کیا جانے

    وہ ہی وہ ہیں نہ زماں ہے نہ زمیں آج کی رات

    مسکرائے جو نبی دیکھ کے جنت کی طرف

    اور بھی ہوگئی فردوس حسیں آج کی رات

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 167)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے