Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مزار مطلع انوار سعداللہ حسینی کا

محمود عالم حسینی

مزار مطلع انوار سعداللہ حسینی کا

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت شاہ سعداللہ حسینی (حیدرآباد-بھارت)

    مزار مطلع انوار سعداللہ حسینی کا

    تجلی بار ہے کہسار سعداللہ حسینی کا

    نقیب اؤلیا سردار سعداللہ حسینی کا

    سعادت مند ہے زوار سعداللہ حسینی کا

    بڑا رتبہ میرے سرکار سعداللہ حسینی کا

    بڑا پُرکیف ہے دربار سعداللہ حسینی کا

    زہے فیضان ہے خمار سعداللہ حسینی کا

    معارف ریز ہے میخوار سعداللہ حسینی کا

    ہے اقرار رسل اقرار سعداللہ حسینی کا

    نقیضِ علم ہے انکار سعداللہ حسینی کا

    خموشیٔ بیاباں دعوت تسبیح سبحاں ہے

    گل تر بن گیا ہر خار سعداللہ حسینی کا

    کہف کی داستاں عجوبۂ گیتی سہی لیکن

    زہے اعجاز زہے اسرار سعداللہ حسینی کا

    عروج طور اور وادئی سینا یاد آ جائے

    جو دیکھے جلوۂ کہسار سعداللہ حسینی کا

    نماز عاشقاں واللہ معراج مسلمانی

    فضیلت بار ہے کردار سعداللہ حسینی کا

    خدا دیتا ہے اور تقسیم ہوتی ہے نبوت سے

    زہے دست ولایت بار سعداللہ حسینی کا

    ولی سے بے رخی اللہ سے لڑنا برابر ہے

    مخالف ہو گیا ہے خوار سعداللہ حسینی کا

    خدا دانی خدا فہمی عوامی شان ہے سالکؔ

    خدا بینی بڑا کردار سعداللہ حسینی کا

    مأخذ :
    • کتاب : خمار (Pg. 36)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے