Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مسند عزت اؤلیا جہاں، حضرت غوث کا آستاں دوستو

محمود عالم حسینی

مسند عزت اؤلیا جہاں، حضرت غوث کا آستاں دوستو

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    مسند عزت اؤلیا جہاں، حضرت غوث کا آستاں دوستو

    ہے من اللہ مع اللہ الی اللہ کا، مست و بے خود ہے یہ کارواں دوستو

    عشق غوث الوریٰ عشق خیرالوریٰ، عشق قرآن کا عشق عرفان کا

    یہ نہ ہو تو کوئی بات ملتی نہیں، بس یہی راز ہے رازداں دوستو

    باب رحمت شفاعت کا کھڑ کا دیا، معصیت دھل گئی مغفرت ہوگئی

    ایک اپنی عقیدت کا آنسو مگر بن گیا زینت گلستاں دوستو

    نائب انبیا نائب مصطفیٰ، جانشین علی حیدر و مجتبیٰ

    بزم خاتون جنت کے شمع ہدیٰ، شاہ بغداد ہیں بے گماں دوستو

    ذکر جاتا رہا فکر کا سامنا، خانقاہوں میں کیو مردنی چھا گئی

    نخلِ امید عرفاں حق عارفا، کس طرح سے ہو پھر گلفشاں دوستو

    شاہِ بغداد کا ہے پیام عمل، جلد توبہ کرو جلد بیعت کرو

    آؤ پھر سے نمازوں کو قائم کرو اور قرآن پڑھو نوجواں دوستو

    جامِ عرفاں نہیں، دور قرآں نہیں، عشق سوزاں نہیں، دل مسلماں نہیں

    ہم کو اسلاف سے اپنی نسبت ہے کیا، ہو رہا ہے یہی امتحاں دوستو

    ایسا ایماں کہاں، ایسا عرفاں کہاں، شانِ غوث الوریٰ کا ہے اونچا نشاں

    سالکؔ بے عمل ایسا شاعر نہیں اور نہیں کوئی معجز بیاں دوستو

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 9)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے