مہبط روح الامیں ہو یا محمد مصطفیٰ
مہبط روح الامیں ہو یا محمد مصطفیٰ
منزل حبْل المتیں ہو یا محمد مصطفیٰ
نازش عرش بریں ہو یا محمد مصطفیٰ
فخر چرخ آبگیں ہو یا محمد مصطفیٰ
یا محمد یا محمد یا محمد مصطفیٰ
نورِ رب العالمیں ہو یا محمد مصطفیٰ
گنبد خضرا مکیں ہو یا محمد مصطفیٰ
نورِ قرآنِ مبیں ہو یا محمد مصطفیٰ
تاج علم الاولیں ہو یا محمد مصطفیٰ
اور فخرِ آخریں ہو یا محمد مصطفیٰ
طائر سدرہ کہاں ہیں عرش پر آواز دو
آپ تو رف رف نشیں ہو یا محمد مصطفیٰ
نقطۂ اول ہے پرکار وجود دہر کا
یعنی خشت اولیں ہو یا محمد مصطفیٰ
منظرِ غارِ حرا، صبح مدینہ ہو نصیب
وہ عرب کی سر زمیں ہو یا محمد مصطفیٰ
دامنِ عشق و محبت ہاتھ میں عاصی کے ہے
نور حق سلطانِ دیں ہو یا محمد مصطفیٰ
عرض گستر آپ کا ہے سالکؔ بے خانماں
آستانے پر جبیں ہو یا محمد مصطفیٰ
- کتاب : خمار (Pg. 09)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.