لاپتہ آدمی، رہنما آدمی
لاپتہ آدمی رہنما آدمی
لاپتہ یعنی لا کا پتا آدمی
ایک سکے کے ہی جیسے ہو پہلو دو
یعنی پہلا خدا دوسرا آدمی
آتش و آب خاک و ہوا خون جب
سب اکٹھا ہوئے بن گیا آدمی
جس کو اللہ کہے اسفل السافلین
ہائے جنت سے پھینکا ہوا آدمی
شاہکار خدا مظہر کبریا
اللہ اللہ خیر الوریٰ آدمی
جس کی تقویم احسن بنائی گئی
مجتبیٰ آدمی مصطفیٰ آدمی
بہتری یہ فرشتوں کو نیچے کرے
کمتری یہ کہ حیواں ہوا آدمی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.