دولتِ عشقِ نبی نے یہ دیا سود مجھے
دولتِ عشقِ نبی نے یہ دیا سود مجھے
کر دیا عالمِ اجسام کا محسود مجھے
لطف ہوتا نہ اگر مجھ پر ترا ابرِ کرم
کر چکے تھے مرے اعمال یہ نا بود مجھے
حبِّ آلِ نبوی عشقِ محمد کے سوا
اور کی ہو نہ محبت مرے معبود مجھے
مریضِ نعتِ شہِ دیں سے یہ ہوا فخرِ جلیلؔ
لوگ سب خلق کے کہنے لگے محمود مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.