Font by Mehr Nastaliq Web

نیازِ عجز کے آداب سے غافل نہ تھیں آنکھیں

محشر بدایونی

نیازِ عجز کے آداب سے غافل نہ تھیں آنکھیں

محشر بدایونی

MORE BYمحشر بدایونی

    نیازِ عجز کے آداب سے غافل نہ تھیں آنکھیں

    حرم کی راہ میں بچھ جائیں اس قابل نہ تھیں آنکھیں

    یہ عقدہ کس طرح کھولوں یہ نکتہ کیسے سمجھاؤں

    کرم کی بارشیں کیوں ہیں اگر سائل نہ تھیں آنکھیں

    چلا ہوں نورِ کعبہ ان میں لے کر منظرِ طیبہ

    یہ اب مجھ پر کھلا چہرے پہ لا حاصل نہ تھیں آنکھیں

    عجب تھا جوشِ گریہ اور عجب ہوشِ تصور تھا

    طوافِ جلوہ میں حائل تھیں اور حائل نہ تھیں آنکھیں

    چلا اشکِ رواں کا سلسلہ دامانِ رحمت سے

    جو رستہ روک دے موجوں کا وہ ساحل نہ تھیں آنکھیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے