ہے چراغِ راہِ نبی کا اسوۂ کامل مجھے
ہے چراغِ راہِ نبی کا اسوۂ کامل مجھے
دور سے دیتی ہے اب آواز خود منزل مجھے
کی عطا دل کو خدا نے دولتِ عشقِ نبی
جیتے جی ہی مل گیا اس زیست کا حاصل مجھے
پرده دارِ شوق ہو سکتی ہیں کب بے تابیاں
پھر دکھا دے خواب گاہِ مصطفیٰ اے دل مجھے
توڑ دے عشقِ نبی سے یہ بتانِ رنگ و بو
دل میں اے محشرؔ سبحانی ہے نئی محفل مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.