Font by Mehr Nastaliq Web

کیوں نہ ہو اس دل پہ آقا حکمرانی آپ کی

مہتاب عالم مہتاب

کیوں نہ ہو اس دل پہ آقا حکمرانی آپ کی

مہتاب عالم مہتاب

MORE BYمہتاب عالم مہتاب

    کیوں نہ ہو اس دل پہ آقا حکمرانی آپ کی

    ہم نے اپنے رب کو جانا ہے زبانی آپ کی

    خود عمل کرکے دکھایا حکم جس کا بھی دیا

    گویا ہے تفسیرِ قرآں زندگانی آپ کی

    اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ خود اللہ نے

    جا بجا قرآن میں کی نعت خوانی آب کی

    آپ کو حاصل ہوا قربِ الٰہی بے مثال

    خود خدا نے عرش پہ کی میزبانی آپ کی

    تذکرہ ہر عہد میں ہم آپ کا سنتے رہے

    ہر نبی دیتا رہا ہم کو نشانی آپ کی

    یہ اذان پنج گانہ اور یہ حمد و ثنا

    رنگ لائی ہے جہاں میں جاں فشانی آپ کی

    ہم تو نا واقف تھے عالمؔ مالک و معبود سے

    آپ نے کلمہ پڑھایا مہربانی آپ کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے