آئینِ خدا سے عالم کی مشعل کو جلانے آئے ہیں
آئینِ خدا سے عالم کی مشعل کو جلانے آئے ہیں
سرکارِ دو عالم عالم کی ظلمت کو مٹانے آئے ہیں
یہ حکمِ خدا سے دنیا میں توحید کا لے کر آئینہ
ہر لات و منات و عزا کی ہستی کو مٹانے آئے ہیں
سرکار کی آمد سے ہم کو اسلام ملا ایمان ملا
اے قوتِ باطل اے تیرے مٹنے کے زمانے آئے ہیں
نازاں تھے جو اپنی نسلوں پر اس آیتِ قرآں سے پہلے
انا اعطینا پڑھتے ہی سب ہوش ٹھکانے آئے ہیں
بو بکر و عمر عثمان کوئی ہیں ان میں علی حسان کوئی
سرکار دو عالم ذروں کو مہتاب بنانے آئے ہیں
مشکل تھی رسائی جنت تک دوزخ ہی ٹھکانہ تھا لیکن
دنیا میں تمہارے آنے سے بخشش کے بہانے آئے ہیں
سرکارِ دوعالم کی عظمت اللہ کی رحمت کا عالمؔ
ہم جیسے عصیاں کاروں کو دامن میں چھپانے آئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.