Font by Mehr Nastaliq Web

وہ جس نے نکالا ہے اندھیرے کی گھٹن سے

مہتاب عالم مہتاب

وہ جس نے نکالا ہے اندھیرے کی گھٹن سے

مہتاب عالم مہتاب

MORE BYمہتاب عالم مہتاب

    وہ جس نے نکالا ہے اندھیرے کی گھٹن سے

    پھیلی وہ کرن سیدِ والا کے سخن سے

    اس طرح محمد نے دیا درسِ محبت

    اٹھتی ہے مہک پیار کی ہر کوہ دمن سے

    اعجازِ مسافت ہے یہ طیبہ کے سفر میں

    ملتا ہے مسافر کو سکوں اور تھکن سے

    سیکھا ہے زمانے نے شرافت کا سلیقہ

    اے پیارے نبی آپ کے کردار حسن سے

    ہر لفظ محمد کا ہے احکامِ الٰہی

    کی بات مرے رب نے محمد کے دہن سے

    تم نے ہی تو توحید کا آئینہ دکھا کر

    واقف کیا ہے ہم کو پرستش کے چلن سے

    ہر دل میں محبت کی مہک بانٹنے عالمؔ

    آئی ہے صبا سید عالم کے چمن سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے