تمہارے حسن کا لے کر سہارا یا رسول اللہ
تمہارے حسن کا لے کر سہارا یا رسول اللہ
قسم حق کی ہوا حق آشکارا یا رسول اللہ
نہیں فرقت کی گھڑیاں اب گوارا یا رسول اللہ
کرم ہو جائے تو کر لوں نظارا یا رسول اللہ
ادھر خالق سے ہیں واصل، ادھر مخلوق میں شامل
ہے ربط خاص دونوں سے تمہارا یا رسول اللہ
ادھر خالق سے ہیں واصل، ادھر مخلوق میں شامل
ہے ربطِ خاص دونوں سے تمہارا یا رسول اللہ
کنارے کا تصور بھی وہ کر سکتا نہیں آقا
کیا ہے آپ سے جس نے کنارا یا رسول اللہ
فنا فی الشیخ کی منزل سے آگے جب نظر پہنچی
حقیقت کا ہوا ہر سو نظارا یا رسول اللہ
کلام اللہ کی ہر ایک سطر ہر ایک آیت میں
تمہارے نام کا ہے استعارا یا رسول اللہ
تمنا دید کی ہے کم سے کم اتنا تو ہو جائے
دکھا دو جلوہ رویا میں خدارا یا رسول اللہ
میں طیبہ جاؤں پھر آؤں پھر آؤں اور پھر جاؤں
اسی عالم میں ہو میرا گذارا یا رسول اللہ
فضائے گنبدِ خضرا میں محویؔ یہ سمجھتا ہے
خدا نے عرش اعظم کو اتارا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.