Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خورشید حسن وحدت کثرت میں جلوہ گر ہے

مجید پیلی بھیتی

خورشید حسن وحدت کثرت میں جلوہ گر ہے

مجید پیلی بھیتی

MORE BYمجید پیلی بھیتی

    خورشید حسن وحدت کثرت میں جلوہ گر ہے

    روشن اسی کی ضو سے ہر مطلع سحر ہے

    ظاہر ہے کس کا رتبہ اعلیٰ مقام پر ہے

    محبوب حق ہے کوئی کوئی پیام برہے

    عکس جمال کس کا پردہ سے جلوہ گر ہے

    کس کی ضیا سے روشن آئینہ سحر ہے

    روضے کی جالیوں میں آنکھیں لگی ہوئی ہیں

    اس ناظر جہاں کی ہر ایک پر نظر ہے

    توفیق کی بنا پر انجام ہے سعی کا

    حسن طلب کی منزل میں شوق راہبر ہے

    آنکھوں کی شان دیکھی نالوں کی تاب دیکھی

    پھر بھی مجیدؔ صرفِ جاں کاہیٔ جگر ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 271)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے