آپ کی چاہت ہماری عظمت و جاہ و حشم
آپ کی چاہت ہماری عظمت و جاہ و حشم
آپ کی تکریم سامانِ عنایات و کرم
اے شفیع مذنباں! اے وارثِ خلدِ ارم
اے میرے آقا و مولیٰ مالک دنیا و دیں
یا شفیع المذنبين! یا رحمتہ اللعالمین
آپ کی ذاتِ مقدس، وجہِ تخلیقِ جہاں
آپ کا ذکرِ مبارک، باعثِ تسکینِ جاں
سیرتِ پاک آپ کی مؤمن کی منزل کا نشاں
آپ کی تعظیم و مدحت، زادِ راهِ رہ رداں
آپ پر قربان ہم سب اے نبیِ آخریں
یا شفیع المذنبين! یا رحمتہ اللعالمین
بحرِ عصیاں سے نکلنے کی نہ تھی کوئی سبیل
ہاں مگر اب ساقیِ کوثر قسیم سلسبیل
آ گیا ہے لب پر میرے آپ کا ذکرِ جمیل
آپ کا ذکرِ گرامی میری بخشش کی دلیل
آپ کے رب کی قسم اب مجھ کو کوئی غم نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.