جو نور_خاص تھا وہ سید_ابرار میں دیکھا
جو نور خاص تھا وہ سید ابرار میں دیکھا
ظہور جان جاناں احمد مختار میں دیکھا
بیاں عاشق سے ہو سکتا ہے کب اس روئے روشن کا
نشان احمدی کو حیدر کرار میں دیکھا
نمایاں حسن جانا ہے جمال خوب رویاں سے
تماشائی خدائی حضرت دیدار میں دیکھا
حقیقت میں نیاز و راز کب کھلتا ہے ہر اک کو
کھلا دیکھا تو ہم نے شبلی و عطار میں دیکھا
تجلی جلوہ فرما ہر جگہ ہے اس کی اے خادمؔ
جو بوجھے گا وہ دیکھے گا جو ہم نے یار میں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.