جہاں دیکھو عیاں ہے رسول_اللہؐ کی صورت
جہاں دیکھو عیاں ہے رسول اللہؐ کی صورت
مظاہر سے کھلی ہے صاف اس دل خواہ کی صورت
نمایاں ہو رہا ہے ہر طرف عالم میں نور اس کا
بہ چشم غور کر دیکھو فنا فی اللہ کی صورت
ابو بکر و عمر عثمان علی مرتضیٰ مولیٰ
گدا ہیں دیکھنے میں پر ہیں چاروں شاہ کی صورت
غلام پنجتن ہوں میں نہیں ہے خوف کچھ مجھ کو
شفیع روز محشر ہیں یہ صل اللہ کی صورت
بس اے لوگو سمجھ لو عشق میں اس رمز کو میرے
جو پیرو ان کے ہیں روشن ہیں مہر و ماہ کی صورت
خدا کی ذات واحد ہے سوا اس کے جو ہے لا ہے
ذرا اثبات کر دیکھو تم الا اللہ کی صورت
جمال یار کو خادمؔ نے خلق اللہ میں پایا
ہمارے دل کا مطلب ہے حفیظ اللہ کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.