صفات_علی کوئی کیا جانتا ہے
صفات علی کوئی کیا جانتا ہے
مری جاں یا دل مرا جانتا ہے
غلام علی کو یہ قدرت ہے حاصل
کہ بندے سے مولیٰ بنا جانتا ہے
ہمارا مرض عشق روئے علی ہے
مسیحا کب اس کی دوا جانتا ہے
مسیحا نے پایا جو شان علی میں
غلام اس کا مردہ جلا جانتا ہے
جو بیمار عشق جمال علی ہے
نجف کو وہ دار الشفا جانتا ہے
یہ ساجد تعشق علی ولی کا
طفیل شہ کربلا جانتا ہے
- کتاب : روحانی گلدستہ (Pg. 45)
- مطبع : خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ، داناپور (212)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.