یہ ارضِ مدینہ ہے کہ فردوسِ بریں ہے
یہ ارضِ مدینہ ہے کہ فردوسِ بریں ہے
جو ذرہ ہے اس شہر کا وہ مہرِ مبیں ہے
کیا اس کا بگاڑیں گے زمانے کے حوادث
جس کی درِ سرکارِ دوعالم پہ جبیں ہے
دیکھے تو کوئی گنبد خضریٰ کی تجلی
اک نور ہے جو فرش سے تا عرشِ بریں ہے
ہندو ہوں بہت دور ہوں اسلام سے لیکن
مجھ کو بھی محمد کی شفاعت پہ یقیں ہے
جس ذات کی مدحت میں کہی نعت ہے میں نے
مخمورؔ وہی آج مرے دل میں مکیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.