Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زمانے بھر میں پھر میری نرالی شان ہو جائے

مناظر چشتی غزالی

زمانے بھر میں پھر میری نرالی شان ہو جائے

مناظر چشتی غزالی

MORE BYمناظر چشتی غزالی

    زمانے بھر میں پھر میری نرالی شان ہو جائے

    اگر تم سے میرے خواجہ میری پہچان ہو جائے

    تمہارے آستانے کی یہ اک ادنیٰ کرامت ہے

    بھکاری بن کے جو آ جائے وہ سلطان ہو جائے

    یہ سب منسوب ہے اس شخصیت کے نامِ نامی سے

    جو ان کا ہو ولی ٹھہرے پھرے شیطان ہو جائے

    ادا کرتا رہوں تا عمر میں اسلاف کی سنت

    کرم اتنا تو مجھ پر حافظِ ذیشان ہو جائے

    لٹا دی ہے جنہوں نے زندگانی پیر و مرشد پر

    نچھاور ان کے قدموں میں ہماری جان ہو جائے

    میں سید ہوں غزالیؔ اس لیے بس حق ہی بولوں گا

    اگرچہ اس کی خاطر جان بھی قربان ہو جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے