یا حبیبِ خدا اشرفِ انبیاء تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو
یا حبیبِ خدا اشرفِ انبیاء تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو
اس حقیقت کا اظہار بھی ہوگیا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو
روئے انور کی چمکی کچھ ایسی کرن جو ہے صحرا بہ صحرا چمن در چمن
دیکھتی ہے تمہیں جھومتی ہے ہوا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو
ماہِ خورشید میں سارے تاروں کی تم عرش تا فرش سارے نظاروں میں تم
ذرّہ ذرہ ہے عالم کا جلوہ نما تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو
خشک و تر بحرو بر تا بہ حدِّ نظرنور ہی نور ہر طرف جلوہ گر
یا حبیبِ خدا احمد مجتبیٰ تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو
چشم کیفی ؔ میں خلد و ریاض ارم عرش لوح وقلم دیروصحن حرم
سب منور تمہیں سے ہیں مصطفیٰ تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 111)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.