نور بہتا ہو جہاں تشنہ لبی کیسے ہو
نور بہتا ہو جہاں تشنہ لبی کیسے ہو
آپ کے ہوتے ہوئے تیرہ شبی کیسے ہو
آپ کا دورِ بنوت تو قیامت تک ہے
آپ کے بعد بھلا کوئی نبی کیسے ہو
آسمانوں پہ کہیں ذاتِ الہی کے بعد
جو ہمیشہ سےچمکتا ہو کبھی کیسے ہو
کیسی تخمینِ خرد کوئی بجز اللہ کے
مرتبہ دانِ رسولِ عربی کیسے ہو
عمر گزری ہے اسی خواہشِ نم دیدہ میں
ان کے دربار میں اپنی طلبی کیسے ہو
بے اجازت میں چلا جائوں درِ اقدس پر
حالتِ ہوش میں یہ بے ادبی کیسے ہو
میں گنہگار سیہ کار مدنیے جائوں
مجھ سے ایسی کوئی بھی بوالعجبی کیسے ہو
پھیل جانا ہے اسے کوہِ ندا تک منصورؔ
آگ سینے میں محبت کی دبی کیسے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.