جو حبیب_کبریا ہے کس قدر ذیشان ہے
جو حبیب کبریا ہے کس قدر ذیشان ہے
صاحب معراج ہے وہ صاحب قرآن ہے
امتوں میں سب سے پہلے ہم اٹھائے جائیں گے
حشر میں بھی ہم غلاموں کی الگ پہچان ہے
قبر ہو میزان ہو یا پل کی راہ پر خطر
عشق احمد گر سلامت ہے تو سب آسان ہے
جو ہوا مہماں شب اسریٰ خدائے پاک کا
وہ ابو ایوب انصاری کے گھر مہمان ہے
در ہو ان کا سر ہو میرا اے فریدیؔ بس یہی
آرزو خواہش تمنا حسرت و ارمان ہے
- کتاب : Takhilat (Pg. 281)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.