رب نے بخشی خطا اور کیا چاہیے
رب نے بخشی خطا اور کیا چاہیے
از پئے مصطفیٰ اور کیا چاہیے
اللہ اللہ یہ توقیر جرم وفا
ہیں خجل پارسا اور کیا چاہیے
صدقۂ خوش خرامئ خیر الوریٰ
تجھ کو باد صبا اور کیا چاہیے
راہ حق الیقیں کے تعین میں بس
نقش پا آپ کا اور کیا چاہیے
اب فریدیؔ کو کونین سے کیا غرض
ہو گیا آپ کا اور کیا چاہیے
- کتاب : Takhilat (Pg. 287)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.