ویسے تو کھلاتا ہے ہر اک صحن_چمن پھول
ویسے تو کھلاتا ہے ہر اک صحن چمن پھول
محفوظ خزاں ہے مرے آقا کا بدن پھول
گر اشک فشاں ہو غم محبوب میں شبنم
ہو جائے یم عشق سے غنچوں کا بدن پھول
گلزار تو ہیں نام کے کانٹے بھی ہیں جن میں
سر تا بہ قدم ہے تن سلطان زمن پھول
سرکار کے کاندھوں پہ ہیں حسنین کچھ ایسے
جیسے کہ کھل آئے ہوں سر شاخ سمن پھول
گلزار کھلاتا ہوا چل راہ وفا میں
اے جذبۂ سرشار سر دار و رسن پھول
جنت تو فریدیؔ کی وہ گلزار ہے جس میں
قدرت نے کھلائے ہیں حسین اور حسن پھول
- کتاب : Takhilat (Pg. 185)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.