Font by Mehr Nastaliq Web

اجالوں کے جتنے منارے کھڑے ہیں

ڈاکٹر منصور فریدی

اجالوں کے جتنے منارے کھڑے ہیں

ڈاکٹر منصور فریدی

اجالوں کے جتنے منارے کھڑے ہیں

رسول خداؐ کے سہارے کھڑے ہیں

ملک کہکشاں چاند سورج شفق اور

در مصطفیٰؐ پر ستارے کھڑے ہیں

مرے مصطفیٰ کا جمال اللہ اللہ

جمال جہاں سب کنارے کھڑے ہیں

ہزاروں گرے منہ کے بل کربلا میں

بہتر ہی میدان مارے کھڑے ہیں

صداقت عدالت سخاوت شجاعت

کے ایواں نبی کے سہارے کھڑے ہیں

ہر اک جنگ میں سارے کفار واللہ

علی تیرے ڈر سے کنارے کھڑے ہیں

مأخذ :
  • کتاب : Takhilat (Pg. 206)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے