مشعلِ عشقِ نبی دل میں جلائے رکھنا
مشعلِ عشقِ نبی دل میں جلائے رکھنا
ظلمتِ کفر سے اس گھر کو بچائے رکھنا
ان کی تقلید ہے خود منزلِ معراجِ حیات
محورِ فکر و نظر ان کو بنائے رکھنا
راہ میں کتنے ہی جانکاہ مقامات آئیں
شاهِ بطحیٰ سے مگر آس لگائے رکھنا
شوکتِ قیصر و کسریٰ بھی اگر ہو حاصل
ان کی دہلیز پر سر اپنا جھکائے رکھنا
کیا خبر کب تمہیں وہ اپنا بنا لیں منظرؔ
تم بھی نام اپنا غلاموں میں لکھائے رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.