رسول اکرم کی جس قدر ہیں سبھی ادائیں کمال کی ہیں
رسول اکرم کی جس قدر ہیں سبھی ادائیں کمال کی ہیں
جو منعکس ہو رہی ہیں ان سے وہ سب ضیائیں کمال کی ہیں
ابو ہریرہ کا حافظہ ہو کہ ہو جنابِ عمر کا ایماں
جو ان کے ہاتھوں سے رب نے دی ہےسبھی عطائیں کمال کی ہیں
وہ رزم کی ہولناکیاں ہوں کہ بزم عالم کے امن منظرؔ
لب نبوت پہ جتنی آئیں وہ سب دعائیں کمال کی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.