رنج و الم خوشی کا تصور بدل دیا
رنج و الم خوشی کا تصور بدل دیا
آقا نے زندگی کا تصور بدل دیا
آپ اپنے رب کے حکم سے فاراں پہ آئے اور
یک لخت روشنی کا تصور بدل دیا
انسان دوستی کو دیئے ایسے خد و خال
اپنے اور اجنبی کا تصور بدل دیا
منظرؔ جہاں نواز دیارِ رسول نے
محبوب کی گلی کا تصور بدل دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.