دونوں جہاں پر جن کے ہیں احساں حضور ہیں
دونوں جہاں پر جن کے ہیں احساں حضور ہیں
انساں ہیں جن کے فیض سے انساں حضور ہیں
میں اور کس کو چاہوں میرا اور کون ہے
میری متاع میرے دل و جاں حضور ہیں
یہ بات کہہ رہا ہوں میں کامل یقین کے ساتھ
مذہب میرا حضور ہیں ایماں حضور ہیں
جس زندگی کی آرزو کرتے ہیں اہلِ دل
اس زندگی کی صبحِ درخشان حضور ہیں
منظرؔ ہم اپنے حال میں ہر وقت شاد ہیں
ہم بے نواؤں کے سرو ساماں حضور ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.