گر محمد کے غلاموں میں مرا نام آئے
گر محمد کے غلاموں میں مرا نام آئے
حشر کے روز یہ اعزاز میرے کام آئے
حوض کوثر کی تمنا تو بس اتنی ہے مجھے
دستِ آقا سے میرے واسطے اک جام آئے
لب پہ رہتا ہے جو ہر وقت سلام اور درود
میرے ہونٹوں پر کسی اور کا کیوں نام آئے
آپ کا نام ہے وہ نام کہ جس سے ہر دم
دل کو تسکین ملے، روح کو آرام آئے
آپ کے ادنیٰ غلاموں کی تمنا ہے حضور
کاش ان کو بھی حضور آپ کا پیغام آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.