شریعت غوث_اعظم کی طریقت غوث_اعظم کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
شریعت غوث اعظم کی طریقت غوث اعظم کی
نظام دین و دنیا ہے امانت غوث اعظم کی
جدا ارمان ہوگا اور نہ حسرت غوث اعظم کی
رہے گی درد دل بن کر محبت غوث اعظم کی
جمال مصحف شیر خدا عکس رسول اللہ
ہے نقشہ غوث اعظم کا ہے صورت غوث اعظم کی
نگاہ پیر میخانہ سے مے جس جس نے پائی ہے
اسی کے کام آئے گی حمایت غوث اعظم کی
دیا کرتے ہیں بے حاجت ملا کرتی ہے بے مانگے
ہماری گھر کی دولت ہے یہ دولت غوث اعظم کی
یہ بالکل غیر ممکن ہے ملیں دنیا کے بدلے میں
مرا ایمان ہو سکتا ہے قیمت غوث اعظم کی
زباں پر اپنی ہم اوصاف اے منظورؔ کیا لائیں
دو عالم میں ہے خود روشن کرامت غوث اعظم کی
- کتاب : Kalaam-e-Manzoor Aarfi (Pg. 39)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.