Font by Mehr Nastaliq Web

میں تو نہیں ہوں راہ میں تنہا قدم قدم

منظور الٰہی منظورؔ

میں تو نہیں ہوں راہ میں تنہا قدم قدم

منظور الٰہی منظورؔ

MORE BYمنظور الٰہی منظورؔ

    میں تو نہیں ہوں راہ میں تنہا قدم قدم

    مجھ پر میرے نبی کا ہے سایہ قدم قدم

    دیکھے گا تو حضور کے جلوؤں کے سلسلہ

    جب جانبِ مدینہ چلے گا قدم قدم

    صحرا میرے نصیب کا سیراب ہوگیا

    بادل ترے کرم کا جو برسا قدم قدم

    واپس نہ جا کے آؤں مدینے سے اے خدا

    کرتی ہے آرزو یہ تقاضا قدم قدم

    دشوار راستہ تھا مگر تیرے نام نے

    اب حوصلہ نیا مجھے بخشا قدم قدم

    ہٹتے گئے پہاڑ سے پتھر بھی راہ سے

    منظورؔ جب بھی ان کو پکارا قدم قدم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے