مقام_رحمت_حق ہے ترے در کی زمیں وارث
مقام رحمت حق ہے ترے در کی زمیں وارث
ادا ہو جائے میرا بھی کوئی سجدہ یہیں وارث
لیے بیٹھا ہوں سب ہوش و خرد قربان کرنے کو
ذرا جنبش میں آئے تیری چشم نازنیں وارث
مقامات تعین سے جدا ہے عشق کی منزل
جہاں کوئی نہیں میری نظر میں ہے وہیں وارث
بہاریں گل نچھاور کرنے آئیں باغ عالم میں
تمہاری مسکراہٹ بھی ہے اف کتنی حسیں وارث
اسی امید پہ بیٹھا ہوں دامن تھام کر ان کا
یہ فرما دیں کہ تو میرا ہے اے قیصرؔ کہیں وارث
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 208)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.