اللہ کے رسول ہیں نور خدا ہیں آپ
محشر میں عاصیوں کے لئے آسرا ہیں آپ
امت کی ہر مدد کے لئے دو جہاں ہیں آپ
میں تو یہی کہوں گا کہ بعد خدا ہیں آپ
بہتے ہیں اشک دید کی حسرت میں رات دن
دیدار اب دکھائیے نور خدا ہیں آپ
جب امتی وفاؔ ہے تو میدان حشر میں
آپ اس کے سرپرست رسولِ خدا ہیں آپ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 309)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.