کوئی مجھ سے پوچھے میں کیا چاہتا ہوں
کوئی مجھ سے پوچھے میں کیا چاہتا ہوں
مدینے میں تھوڑی جگہ چاہتا ہوں
مبارک رہے تجھ کو فردوس زاہد
میں طیبہ کی ٹھنڈی ہوا چاہتا ہوں
میرے ساتھ وہ بھی کرے ذکر احمد
میں ایسا کوئی ایک ہمنوا چاہتا ہوں
ہو ذکرِ خدا بھی ہو ذکرِ نبی بھی
زباں پر رہے تم یہ صدا چاہتا ہوں
ہمارے نبی کتنے اچھے نبی ہیں
پڑھوں مرحبا مرحبا چاہتا ہوں
ہو مقبولؔ میری دعا بھی نبی جی
یہی میں دعا با خدا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.