مرحبا کوچہ_احمد سے صبا آئی ہے
مرحبا کوچہ احمد سے صبا آئی ہے
بوئے گلزار مدینہ یہ اڑا لائی ہے
آپ کے ذکر سے محفل میں بہار آئی ہے
جس طرف دیکھیے رحمت کی گھٹا چھائی ہے
سرو شمشاد بھی حیرت سے کھڑے تکتے ہیں
قد سرور میں وہ رعنائی و زیبائی ہے
کیوں نہ ہو رتبہ بلند عرش علی سے اس کا
جس کو حاصل در والا کی جبیں سائی ہے
اس کے پرتو سے منور ہوا سارا عالم
واہ کیا روئے محمد نے ضیا پائی ہے
فرقت شاہ میں اب کیا کہوں کیا حالت ہے
صبر کی تاب نہ یارائے شکیبائی ہے
اپنا شیوہ تو ہے اگلوں کے قدم پر چلنا
اتباع نبوی سنت آبائی ہے
اے صفیؔ تجھ پہ ہے فیضان اویس قرنی
دولت عشق نبی جو ترے ہاتھ آئی ہے
- کتاب : Kilk-e-Midhat
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.