Font by Mehr Nastaliq Web

میں مکہ دیکھ آئی ہوں، مدینہ دیکھ آئی ہوں

مریم النسا

میں مکہ دیکھ آئی ہوں، مدینہ دیکھ آئی ہوں

مریم النسا

MORE BYمریم النسا

    میں مکہ دیکھ آئی ہوں، مدینہ دیکھ آئی ہوں

    بلندی دین کی زینہ بہ زینہ دیکھ آئی ہوں

    میں دولت مند ہو آئی خزینہ دیکھ آئی ہوں

    عرب کے ریگزاروں میں، دفینہ دیکھ آئی ہوں

    سلیقہ سیکھ آئی ہوں عبودیت کا مکے سے

    مدینے میں محبت کا قرینہ دیکھ آئی ہوں

    مجھے خطرہ نہیں بحرِ فنا میں ڈوب جانے کا

    جو ساحل پر لگا دے وہ سفینہ دیکھ آئی ہوں

    جو اس گھر کی ہے زینت وہ کسی گھر کی نہیں زینت

    خدا کا گھر ہے دھرتی کا نگینہ دیکھ آئی ہوں

    اسی مستی میں رہ کر عمر ساری اب گزاروں گی

    تیری بستی میں رہ کر اک مہینہ دیکھ آئی ہوں

    نہ کیوں میں محترم ٹھہروں کہ میرا نام ہے مریمؔ

    مجھے دیکھو ادب سے سب مدینہ دیکھ آئی ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے