ہی فخر میری عزت تری ذات سے ہے نسبت
ہی فخر میری عزت تری ذات سے ہے نسبت
میری زندگی کا حاصل تیرے عشق کا شرارا
وہ نبی تمام رحمت جو ہے غمگسارِ امت
کiے ہم پر اتنے احسان نہ اٹھے گا سر ہمارا
نہیں کوئی اس جہاں میں جو شریکِ رنج و غم ہو
ہے خدا کے بعد اے دل اسی ذات کا سہارا
ہو قبول نعت میری مجھے اذنِ حاضری ہو
درِ قدس کے ہوں جلوے، یہ نظر ہو اور نظارا
کروں جان و دل نچھاور جو نصیب ہو حضوری
کرے روح وجد میری جو طلب کا ہو اشارا
ہے دعا کہ روزِ محشر کہیں مجھ سے میرے آقا
یہ ہراس کیوں ہے نوریؔ تو نہیں ہے بے سہارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.