Sufinama

جس کو دیکھو ہے خریدار رسولِ عربی

مسعود لکھیم پوری

جس کو دیکھو ہے خریدار رسولِ عربی

مسعود لکھیم پوری

MORE BYمسعود لکھیم پوری

    جس کو دیکھو ہے خریدار رسولِ عربی

    مصر سے بڑھ کے ہے بازار رسول عربی

    جب خدا خود ہے خریدارِ رسول عربی

    کیوں نہ ہو گرمئی بازارِ رسولِ عربی

    طور پر دیکھ کے غش جس کو ہوئے تھے موسیٰ

    تھا وہ اک پر توِ رخسار رسول عربی

    شب معراج کھلا رازِ خدا عالم پر

    خود ہوا طالب دیدارِ رسول عربی

    نظر آتا نہیں کونین میں منکر کوئی

    دونوں عالم کو ہے اقرارِ رسول عربی

    خواہش نفس نے پائی نہ ذرا دل میں جگہ

    مرحبا جو شش ایثار رسول عربی

    فہم و ادراک سے باہر ہیں رموزِ قدرت

    ہے خدا کاشفِ اسرارِ رسول عربی

    انبیا اور بھی گذرے ہیں جہاں میں لیکن

    سب سے بر تر ہوئے سرکار رسول عربی

    پھول اللہ کی رحمت کے کھلے ہیں ہر سمت

    سبز و شاداب ہے گلزارِ رسول عربی

    بخش دے امتِ عاصی کو مرے اے غفار

    حشر میں ہوگا یہ اصرار رسول عربی

    رعب ایسا تھا کہ کفار کے دل دہلتے تھے

    دیکھ کر شوکتِ دربارِ رسول عربی

    نہیں مسعودؔ کو دنیا کی تمنا یا رب!

    کر عطا دولتِ دیدارِ رسول عربی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے