Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں بیت اللہ سے مسعود تحفہ لے کے آیا ہوں

مسعود لکھیم پوری

میں بیت اللہ سے مسعود تحفہ لے کے آیا ہوں

مسعود لکھیم پوری

MORE BYمسعود لکھیم پوری

    میں بیت اللہ سے مسعود تحفہ لے کے آیا ہوں

    غلاف کعبۂ اقدس کا ٹکڑا لے کے آیا ہوں

    خدا کی راہ کا یثرب سے سودا لے کے آیا ہوں

    حقیقت میں طریقت کا یہ تمغا لے کے آیا ہوں

    ہے اب پیش نگاہ شوق ہر دم شان رحمت کی

    بتاؤں کیا کہ اس سرکار سے کیا لے کے آیا ہوں

    سماتا ہی نہیں نظروں میں میری طور کا منظر

    کسی کا دل کے آئینہ میں جلوا لے کے آیا ہوں

    نہ بھولے گا نہ بھولے گا وہ منظر سنگِ اسود کا

    دل پر شوق میں کعبہ کا نقشا لے کے آیا ہوں

    گیا تھا سوئے کعبہ سازِ آہنگِ جنوں لے کر

    مدینہ سے عجب پر کیف نغما لے کے آیا ہوں

    شفیع المذنبیں! مجھ کو شفاعت کا بھروسہ ہے

    نہ وعدہ لے کے آیا ہوں نہ دعویٰ لے کے آیا ہوں

    نہایت سخت تھی مسعودؔ عصیاں کی گراں باری

    مگر حضرت سے بخشش کا سہارا لے کے آیا ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے