ٹھہر جاؤ اجمیر کے جانے والو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
ٹھہر جاؤ اجمیر کے جانے والو
کہ میرے لیے کوئی رستہ نکالو
اگر میں نہ پہنچوں تو خواجہ سے کہنا
کوئی مر رہا ہے اسے بھی بلا لو
کٹھکتی ہے دل میں یہ خار تمنا
میرے پیارے خواجہ یہ کانٹا نکالو
خدا کی خدائی میں خواجہ بنے ہو
تو بندے کو اس کے ذرا دیکھو بھالو
یہ عرسِ مبارک یہ خلقت خدا کی
ہمیں آج اجمیر میں بیچ ڈالو
کہاں تک کرے مستؔ اب خواجہ خواجہ
ستاؤ گے کب تک اسے مار ڈالو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.