ثبوت ادنیٰ سا ہے ایک تیری شان حیرت کا
ثبوت ادنیٰ سا ہے ایک تیری شان حیرت کا
نظر آتا ہے ہر صورت میں جلوہ تیری قدرت کا
وفوور شوق میں شاخیں جھکی ہیں تیرے سجدے کو
چمن والوں نے گایا ہے ترانہ تری مدحت کا
غلامانِ غلامانِ محمد ہوں یہ کیا کم ہے
نہ حسرت مجھ کو دولت کی نہ ارماں مجھ کو حشمت کا
سراپا ہے رسول اللہ کا آئینہ وحدت
جمالؔ آیا ہے آئینہ نظر وحدت میں کثرت کا
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 72)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.