ہر اک ذرہ چمک اٹھا ہے مہتابِ ضیا بن کر
ہر اک ذرہ چمک اٹھا ہے مہتابِ ضیا بن کر
فضا کو جگمگایا آپ نے شمس الضحیٰ بن کر
نبی ہیں اور جتنے اختر برجِ رسالت ہیں
مرے سرکار آئے ہیں مگر شمس الضحیٰ بن کر
خدا شاہد بڑی مشکل میں تھے اللہ کے بندے
کہ وہ تشریف لائے دفعتاً مشکل کشا بن کر
خلیل اللہ ہے کوئی کلیم اللہ ہے کوئی
مگر آقا مرے آئے ہیں محبوبِ خدا بن کر
مجھی پر منحصر کیا ہے شہنشاہِ زمانہ بھی
انہیں کے آستاں پر آرہے ہیں بے نوا بن کر
سمجھ کوماورا ہستی کو احسنؔ کوئی کیا سمجھے
کہ دنیا میں مرے سر کار آئے جانے کیا بن کر
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 28)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.