تیرا در ہے سب کی سجدہ گاہ رب العٰلمین
تیرا در ہے سب کی سجدہ گاہ رب العٰلمین
اے شہنشاہوں کے شہنشاہ رب العٰلمین
دیتا ہے تیری گواہی تو ہے رب لا شریک
ذرہ ذرہ تا بہ مہر و ماہ رب العٰلمین
ہادی برحق ہے تُو ہو گر ذرا مرضی تری
راہ پر آ جائے ہر گمراہ رب العٰلمین
جان و دل سے ہر زماں قرباں ہے تیرے حکم پر
سارا عالم کوہ سے تاکاہ رب العٰلمین
حور و غلماں وقف طاعت ہیں ملائک سجدہ ریز
ہے بشر کے دل میں تیری چاہ رب العٰلمین
کج ہیں راہیں کفر کی باطل کے دستے تنگ و تار
راہ سیدھی ہے تو تیری راہ رب العٰلمین
جن و انساں انبیا و اؤلیا ہوں یا ملک
تیرا در ہے سب کی سجدہ گاہ رب العٰلمین
نوح و ابراہیم و اسمٰعیل و ایوب و مسیح
سب کی جانیں تیری قرباں گاہ رب العٰلمین
سب گدا ہیں تو غنی ہے تو ہے اللہ الصمد
تو ہے بے پرواہ بے پرواہ رب العٰلمین
میں سراپا معصیت ہوں بخش دے میرا گناہ
اے مرے مالک مرے اللہ رب العٰلمین
یہ ترنمؔ ذرہ ناچیز و بے مقدار ہے
اس کا سر ہے تیرا فرش راہ رب العٰلمین
- کتاب : تذکرہ علماء امرتسر (Pg. 227)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.