کونین کے گوشے گوشے پر چھائی ہوئی رحمت ہوتی ہے
کونین کے گوشے گوشے پر چھائی ہوئی رحمت ہوتی ہے
ضیاؤالقادری بدایونی
MORE BYضیاؤالقادری بدایونی
کونین کے گوشے گوشے پر چھائی ہوئی رحمت ہوتی ہے
محبوبِ خدا کی دنیا میں جب عیدِ ولادت ہوتی ہے
اس جانِ بہار کی آمد سے ہر ایک روِش ہر گلشن میں
کھِلتے ہیں شگوفے رحمت کے انوار کی کثرت ہوتی ہے
تخلیق میں پہلے نور ان کا آخر میں ہوا ہے ظہور ان کا
تکوینِ جہاں ہے ان کے لیے ختم ان پہ نبوت ہوتی ہے
میثاق کے دن سب نبیوں سے اقرار لیا تھا ان کے لیے
اب آتے ہیں وہ سردارِ رسل اب ان کی ولادت ہوتی ہے
اقصیٰ میں جماعت نبیوں کی دیکھی تو فرشتے بول اٹھے
کیا خو ب جماعت ہوتی ہے کیا خوب امامت ہوتی ہے
تھے جن و بشر حور و غلماں استادہ پئے تعظیمِ نبی
کیوں لوگ قیام کے منکر ہیں کیا ان پہ قیامت ہوتی ہے
تعظیم کا منکر شیطاں تھا وہ دیوِ لعیں مردود ہوا
توقیرِ نبی جو کرتے نہیں خواراں کی جماعت ہوتی ہے
تحمیدِ خدا تو صیفِ نبی تسبیح و ثنا تعظیمِ نبی
میلادِ نبی کی ہر محفل عنوانِ عبادت ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.