یہ دل پر ہے غم کا اثر شاہ قاتل
دلچسپ معلومات
نوٹ: یہ مشاعرہ حضرت قاتلؔ اجمیری کے عرس کی مناسبت سے عیدگاہ میدان، بندر روڈ، کراچی میں منعقد ہوا تھا، اس مشاعرے کی صدارت بہزادؔ لکھنوی نے فرمائی تھی، جبکہ مصرعِ طرح ’’تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہِ قاتل‘‘ مقرر کیا گیا تھا۔
یہ دل پر ہے غم کا اثر شاہ قاتل
کہ تھمتی نہیں چشمِ تر شاہ قاتل
ہیں اقطاب کے تاجور شاہ قاتل
ہیں اوتاد میں مقتدر شاہ قاتل
تمہیں دل میں رکھتے ہیں جو اہل دل ہیں
تمہیں دیکھیں اہلِ نظر شاہ قاتل
برستے ہیں انوارِ نورِ حقیقی
ہیں تاباں شجر اور حجر شاہ قاتل
میرے دل کی دنیا میں ہر لحظہ لحظہ
ہے عالم برنگِ د گر شاہ قاتل
نہیں رکھتیں اب آرزو دیکھنے کی
یہ آنکھیں تمہیں دیکھ کر شاہ قاتل
مرے سر پہ دامن تو رومیؔ ہے لیکن
کہاں اب وہ ظلِ پدر شاہ قاتل
- کتاب : Gulha-e-Aqidat (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.