Font by Mehr Nastaliq Web

محبت کا سونا ہے گھر شاہ قاتل

مہر جبیں

محبت کا سونا ہے گھر شاہ قاتل

مہر جبیں

MORE BYمہر جبیں

    دلچسپ معلومات

    نوٹ: یہ مشاعرہ حضرت قاتلؔ اجمیری کے عرس کی مناسبت سے عیدگاہ میدان، بندر روڈ، کراچی میں منعقد ہوا تھا، اس مشاعرے کی صدارت بہزادؔ لکھنوی نے فرمائی تھی، جبکہ مصرعِ طرح ’’تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہِ قاتل‘‘ مقرر کیا گیا تھا۔

    محبت کا سونا ہے گھر شاہ قاتل

    ہیں بے نور سے بام و در شاہ قاتل

    وہ محفل نہیں ہے وہ جلوے نہیں ہیں

    ترستی ہے سب کی نظر شاہ قاتل

    تمہارا کرم اور تمہاری محبت

    ہے تسکینِ قلب و جگر شاہ قاتل

    کسے ہائے اب زخم دل کے دکھائیں

    کہاں آپ سا چارہ گر شاہ قاتل

    وہاں کچھ نہیں ہے جہاں تم نہیں ہو

    پلٹ آئی جا کر نظر شاہ قاتل

    بھلا لطف کیا دیں جہاں کے نظارے

    تمہیں جب نہیں جلوہ گر شاہ قاتل

    جبیںؔ کی نظر پئے بہ پئے ڈھونڈتی ہے

    تمہیں کیسے پائے مگر شاہ قاتل

    مأخذ :
    • کتاب : Gulha-e-Aqidat (Pg. 42)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے