بے مثل و لا جواب ہو یکتا تمہی تو ہو
بے مثل و لا جواب ہو یکتا تمہی تو ہو
بعد از خدا خدائی میں تنہا تمہی تو ہو
ارض و سما میں انجمن آرا تمہی تو ہو
تخلیقِ کائنات کا منشا تمہی تو ہو
غم پائے دو جہاں کا مداوا تمہی تو ہو
نازِ خلیل و فخرِ مسیحا تمہی تو ہو
ذرہ تا آفتاب تمہارا جمال ہے
شمع حریم حق کا اجالا تمہی تو ہو
خیرالبشر ہو رحمت کل کائنات ہو
جاری ہے جس کے فیض کا دریا تمہی تو ہو
میں خسروانِ دہر کو ٹھوکر پہ مار دوں
میں ہوں غلام جس کا وہ آقا تمہی تو ہو
مطلوب ذوالجلال و والا کرام کون ہے
سردار دو جہاں شہِ والا تمہی تو ہو
تم مل گئے تو دولتِ کونین مل گئی
جانِ مراد روحِ تمنا تمہی تو ہو
کل انبیا میں میں مہرِؔ رسالت ہے اور کون
خاصانِ خاص اشرف و اعلیٰ تمہی تو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.