میں ہوں پابند کثرت میں اغثنی یا_رسول_اللہ
میں ہوں پابند کثرت میں اغثنی یا رسول اللہ
پڑا ہوں چاہ ظلمت میں اغثنی یا رسول اللہ
بہت بکار ہوں لیکن صبح اور شام رکھتا ہوں
نظر تیری شفاعت میں اغثنی یا رسول اللہ
گنہ گاراں کی حالت پر نہیں ہرگز کوئی مشفق
سوا تیرے قیامت میں اغثنی یا رسول اللہ
تیرے دیدار سے اب تک نہ ہوں فائز کہ رہتا ہوں
نفس اپنے کی شامت میں اغثنی یا رسول اللہ
لطائف سبھ میری اپنی نظر رحمت زندہ کر
پکڑ لے ہاتھ غفلت میں اغثنی یا رسول اللہ
سلوک راہ عرفاں میری پر فی الفور آساں کر
میں ہوں عاجز مشقت میں اغثنی یا رسول اللہ
نہیں کوئی رہنما بیدلؔ مسکین بے سر و پا کا
تیرے بن راہ وحدت میں اغثنی یا رسول اللہ
- کتاب : بیدل جو اردو کلام (Pg. 152)
- Author : فقیر قادر بخش بیدل
- مطبع : سچائی اشاعت گھر، پاکستان (1997)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.