میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم اے شفیع الوریٰ خاتم الانبیا
میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم اے شفیع الوریٰ خاتم الانبیا
آپ نورِ ازل آپ شمعِ حرم، آپ شمس الضحٰی خاتم الانبیا
آپ ہیں حق نگر آپ ہیں حق رساں سدرۃ المنتہٰی آپ کے زیرِ پا
آپ ہیں مظہرِ ذاتِ رب العلیٰ رہبرِ حق نما خاتم الانبیا
اے فصیح البیاں اے بلیغ اللساں اے وحیدالزماں ماورائے گماں
آپ کا نور ہے از کراں تا کراں شاہدِ کبریا خاتم الانبیا
مرسلِ مرسلاں سرورِ عرشیاں ہادیِ انس و جاں مقبلِ مقبلاں
آپ کی ذات ہے باعثِ کن فکاں رازِ ارض و سما خاتم الانبیا
آپ فخرِ عجم آپ شانِ عرب آپ فضلِ اتم آپ رحمت لقب
سرورِ ذی حشم شاہ والا نسب مرتضٰی مجتبٰی خاتم الانبیا
آپ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیں بے نشانی کا بین نشاں اے شہ دوسرا خاتم الانبیا
آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے آپ ہی کو فقط فخرِ معراج ہے
آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے یا نبی مصطفیٰ خاتم الانبیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.